• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریگولر ہونے کےلئے براہ راست درخواست دینےوالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریگولر ہونے کےلئے سی ای اوایجوکیشن کو براہ راست درخواست تحریر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ،تفصیل کے مطابق سی ای او ایجوکیشن ملتان کو درخواست موصول ہوئی ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی ملتان کے تحت مختلف سکولوں میں چوکیدار کے عہدوں پر تین سالہ کنٹریکٹ بنیاد پر جنوری 2023ء میں بھرتی کئے گئے تھے۔ سائلین کا کنٹرکٹ جنوری 2026 ء میں مکمل ہو جائے گا اس لئےمتعلقہ سکولوں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی جائے کہ ان ملازمین کے ریگولرائزیشن کیسز تیار کر کے ان کی سروس کو پالیسی کے مطابق ریگولر کیا جا سکے اور ان کی تنخواہوں کا تسلسل برقرار رہے جس پر سی ای او نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ ملازمین نے اپنے سر براہ ادارہ یا متعلقہ اتھارٹی کے بغیر درخواست بھیجوائی ہے،مذکورہ ملازمین کے خلاف سر براہ ادارہ یا متعلقہ اتھارٹی کاروائی عمل میں لائے ، آئندہ کوئی ملازم براہ راست درخواست ارسال نہ کرے۔
ملتان سے مزید