• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانیوال روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے،کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے گزشتہ روز شہر کی اہم شاہراؤں کا دورہ، اس موقع پر انہوں نے خانیوال روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی، جبکہ گرین بیلٹس میں شجرکاری کا عمل 15روز میں مکمل کرنے ، ملتان ایونیو کے نگانہ چوک پر مونومنٹ کی تعمیر کا کام 15 جنوری ،ہیڈ محمد والا روڈ پر سینٹرل میڈین میں نئی گرین بیلٹ کی تعمیر ایک ماہ کے اندر جبکہ 40 کلومیٹر طویل سڑک پر موجود کرب اسٹونز پر رنگ و روغن کا عمل اگلے 10 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ملتان سے مزید