• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموگ تدارک کے لئے شہر کی گرین بیلٹس پر پانی کا چھڑکاؤ اور شجرکاری جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پی ایچ اے ملتان کی سموگ تدارک کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں شہر کی گرین بیلٹس پر پانی کا چھڑکاؤ اور شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے ہارٹیکلچر ایجنسی کے مالی شہر کی گرین بیلٹس پر صبح اور شام کے اوقات میں چھڑکاؤ میں مصروف ہیں۔شہر میں موسمی پھولوں کی شجرکاری کے ساتھ ساتھ درختوں اور پودوں کی شجرکاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔شہر کی گرین بیلٹس پر صفائی اور پودوں کی تراش خراش بھی جاری ہے۔ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی کریم بخش نے شہر میں ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسمی پھولوں کی پنیری کا مناسب پانی کی فراہمی کی جارہی ہے اُن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ملتان سے مزید