ملتان (سٹاف رپورٹر)توکل ٹاؤن میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کی سرگرمیوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے ،گرین بیلٹس پر بااثر افراد کے قبضے، گلی محلوں میں بھانوں اور کتوں کے غیرقانونی فارموں کی موجودگی نے ماحول اور عوامی سکون برباد کر دیا ہے،علاقہ مکینوں کے مطابق ٹاؤن کی مختلف سڑکوں پر خودساختہ سپیڈ بریکرز کی بھرمار نے آمدورفت شدید متاثر کر رکھی ہے،توکل ٹاؤن سوسائٹی، یونین کونسل نمائندگان اور سینکڑوں رہائشیوں نے مشترکہ طور پر پیرا حکام سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔