ملتان (سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیرِاہتمام دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس آج سے شروع ہوگی ، کانفرنس کی سرپرستِ اعلیٰ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہیں جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر خدیجہ کنول اور رجسٹرار ڈاکٹر ثمینہ اختر ہیں۔ ایونٹ میں مصنوعی ذہانت، ، کلاؤڈ، ایجوکیشن، سائنس اور میڈیکل شعبوں سمیت مختلف بین الشعبہاتی موضوعات پر تحقیق پیش کی جائے گی ۔