لودھراں (نمائندہ جنگ)امداد نہ ملنے پر سیلاب متاثرین کا ڈپٹی کمشنر آفس کےسامنے احتجاجی مظاہرہ، بستی غوث پور کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے امداد نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جام مشتاق نے کہا ہے کہ سیلاب کو ختم ہوئے دو ماہ ہوگئے ۔لیکن انہیں تاحال مالی امداد نہیں مل سکی سردی میں گھروں کی چھتیں نہیں ہیں،غریب لوگ ہیں نہ راشن ملا نہ ہی امداد مل رہی ہے، ہمیں کچھ نہیں ملا ، مکان ،جانوروں کے باڑے ، چاردیواریں سب کچھ دریا برد ہوگیا۔