• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح مخالفوں کاموٹر سائیکل سوارپرحملہ نقدی وموبائل فون چھین کرفرار

کوٹ ادو(نامہ نگار)مسلح مخالفوں کاموٹر سائیکل سوارپرحملہ،شدیدزخمی کرکے نقدی قیمتی موبائل فون چھین کرفرار،محنت کش کےگھرچوری کی واردات ،چور لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات اٹھاکرلے گئے،نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج، تفصیل کے مطابق ضلع کوٹ ادو میں2سنگین وارداتیں پیش آئیں، پہلے واقعہ محمد مزمل کی مدعیت میں درج تھانہ سٹی کوٹ ادوکے متن کے مطابق وہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پرسوارگھرجارہے تھے کہ 64 والی پل کےقریب ملزمان محمد شان،محمد رضوان اور محمد وقاص نے انکے موٹرسائیکل کے راستے میں آ کر انہیں روکا،محمد شان نے پسٹل کے بٹ سے بھائی کے سر پر وار کیا اور محمد وقاص نے پسٹل تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
ملتان سے مزید