• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی پر جشن، مٹھائی تقسیم، کارکنوں کے بھنگڑے

لاہور(این این آئی) ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندارکا میابی پر دوسرے روز بھی کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کر نے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، کارکنوں نے شیر آیا، شیر آیا کی نعرے بازی کی، آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ملک سیف الملوک کھوکھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ شیر جیت کا نشان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی چھ نشستیں جیت لی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید