• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سے ملنے کیلئے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں‘ وزیراعلیٰ KP

اسلام آباد (ایجنسیاں/جنگ نیوز)تحریک انصاف نے آج اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیاجبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کا کہناہے کہ میرے پاس اپنے لیڈر عمران خان سے ملنے کیلئے احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں‘ عمران خان کا فری اینڈ فیئر ٹرائل نہیں ہو رہا‘اس بار احتجاج نتیجہ خیز ہوگا۔خیبرپختونخوا ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ پہلے جو کوتاہیاں ہوئیں‘اب وہ نہیں ہوں گی‘ ان کے ہر وار کا میرے پاس حل ہے لیکن جب میں وار کروں گا تو ان کے پاس حل نہیں ہوگا ‘یہ آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کو‘روزانہ اڈیالہ جیل جاتاہوں ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی‘میں سمجھتا ہوں کہ کسی کی ٹرولنگ نہیں ہونی چاہیے‘ ایف آئی اے نے جو نوٹس بھیجا وہ میرے لئے فل ٹاس ہے۔
اہم خبریں سے مزید