• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کے لئے 25 ارب روپے منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 25ارب روپے کی منظوری دیدی،میں چاہتا ہوں کہ کام جنگی بنیادوں پر مکمل ہوں، سیف سٹی منصوبے کے نفاذ سے شہر میں ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کی 315 اندرونی سڑکوں اور گلیوں کے ساتھ ساتھ 60بڑی سڑکوں کی تعمیرنو کیلئے 25 ارب روپے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو خستہ حال انفرااسٹرکچر اور ٹریفک جام سے نجات دلانے میں فنڈز رکاوٹ نہیں ہوں گے، لیکن تعمیرنو کا کام فوری طور پر شروع ہونا ضروری ہے۔ اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکرٰٹری وزیراعلیٰ آغا واصف، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر شاہ اور دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید