اسلام آباد( جنگ نیوز)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں نئی ای ویزا سہولت کا اعلان کردیا،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔یہ مشورہ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں دیا۔ ای ویزا کا نظام چھ ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کے لیے ہوگا، نظام سادہ اور محفوظ ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔