اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ، نیوز رپورٹر) خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر صدرآصف علی زرداری نے پیغام میں کہا کہ آج ہم دنیا بھر کی کروڑوں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں جو اب بھی طرح طرح کے تشدد کا سامنا کر رہی ہیں،خواتین و بچوں کیخلاف ڈیجیٹل تشدد کا فوری سدباب ضروری ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت خواتین کے قانونی تحفظ، انکی انصاف تک رسائی کے لیے کوشاں ہے، خواتین پر تشدد اور ہراساں کیے جانے کے واقعات کےمکمل انسداد کے لیے ہمیں کثیرالجہتی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔