• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر

‏اسلام آباد(جنگ نیوز) جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کر دیئے گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کے بعد تقرری کی منظوری دے دی۔گلگت بلتستان چیف کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد خان کو گلگت بلتستان کا کیئرٹیکر وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا، وہ ضلع استور کے گاؤں ناصرآباد سے تعلق رکھتے ہیں اور قانون و عدلیہ کے شعبے میں دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔جسٹس (ر) یار محمد نے کراچی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد گلگت بلتستان میں تقریباً 15 سال تک وکالت کی، انہوں نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کے ذریعے سول جج کا امتحان پاس کیا، جس کے بعد وہ مختلف عدالتی مناصب پر فائز رہے۔وہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، چیف کورٹ کے رجسٹرار اور بعد ازاں گلگت بلتستان چیف کورٹ کے جج تعینات ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید