• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR؛ کراچی لاہور میں اسکیل 18/19کےافسران کو ذمہ داریاں تفویض

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو سروس کراچی اور لاہور میں تعینات گریڈ 18اور 19کے 6افسران کو اضافی ذمہ داریاں تفویض کردیں ، سینئر ٹیکس حکام کو انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز کی اضافی ذمہ داریاں مل گئیں ،نوٹیفکیشن جار ی ۔ امجد حسین جانوری( جو کراچی میں اے ای او آئی زون رینج اے اینڈ بی میں ایڈیشنل کمشنر آئی آر تعینات ہیں) کو ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز کراچی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ،عمران فلاک شیر، غلام فرید اور نور ای سحر( جو کراچی میں ڈپٹی کمشنر آئی آر کے طور پر مختلف یونٹس میں کام کر رہے ہیں)کو ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز کراچی کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید