اسلام آباد(جنگ نیوز)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے عہدیداران نے اشفاق احمد خلیل کی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تقرری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔ اے پی این ایس نے امید ظاہر کی ہے کہ بطور سیکرٹری اطلاعات وہ آزادی صحافت کا تحفظ اور پرنٹ میڈیا کے مسائل کو حل کریں گے ۔ انہیں یقین ہے کہ ان کے دور میں حکومت اور پریس کے مابین تعلقات اسی طرح مزید مضبوط ہونگے جیسا کہ سابقہ سیکرٹری اطلاعات کے دور میں تھے ۔اے پی این ایس کے عہدیداران نے کہا کہ اشفاق خلیل کے دور میں پرنٹ میڈیا کو طویل عرصہ سے درپیش مسائل کے حل کیلئے مثبت پیش رفت کی جائے گی جن میں سرکاری اشتہارات کے نرخوں میں قبل ازیں منظور کردہ اضافے پر عمل درآمد ،سرکاری اشتہارات کے حجم میں اضافہ اور طویل عرصہ سے زیرِالتوا بقایات کی ادائیگیاں شامل ہیں۔