• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے 44 کنٹونمنٹ بورڈز 4 سالہ مدت مکمل ہونے پر تحلیل

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملک بھرکے تمام44کنٹونمنٹ بورڈز کو چار سالہ مدت مکمل ہونے پرتحلیل کر دیا گیا ،بورڈز کے منتخب ارکان، سبکدوش ، تمام سی ای اوز سے کنٹونمنٹ بورڈز کیلئے (کل )بدھ تک کیئر ٹیکر بورڈ کے ارکان کی نامزدگیاں طلب ،انتخابات 120دن میں ہونگے ، آئندہ منتخب ارکان کی حلف برداری ایک ہی دن کرانے کا فیصلہ ۔ ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹسڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پیر کو جاری مراسلے میںملک بھر کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز ایم ایل اینڈ سی کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اپنے ماتحتتمام سی ای اوز سے کنٹونمنٹ بورڈز کے لیے کیئر ٹیکر بورڈ کے ارکان کی نامزدگیاں فوری طور پر ارسال کریں، یہ احکامات گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ایم ایل اینڈ سی کی زیرصدارت ہونے والی اِن ہاؤس ڈسکشن کے بعد جاری کئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید