ممبئی (جنگ نیوز) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں چل بسے۔دو ہفتے بعد 90واں جنم دن تھا ، اداکاری کیساتھ ریستوران، پروڈکشن اور جائیداد کے شعبوں میں بھی نمایاں کردار، 335 کروڑ روپے کی دولت، 100 ایکڑ کا شاندار لانڈاولہ فارم ہاؤس اور لگژری گاڑیوں کے بڑے ذخیرے کے مالک تھے۔ اپنے چھ دہائیوں کے شاندار کیریئر اور “ہی مین” کے لقب کے لیے مشہور تھے۔ وہ 8 دسمبر 1935 کو پیدا ہوئے تھے۔ اور ان کا انتقال ان کے 90ویں جنم دن سے صرف دو ہفتے قبل ہوا، جس نے ان کے مداحوں اور فلمی حلقوں میں گہرے صدمے کی لہر دوڑا دی۔ دھرمیندر نہ صرف فلمی دنیا کے ایک کامیاب اداکار تھے بلکہ انہوں نے اپنی طویل زندگی میں کئی شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا، جن میں ریستوران کاروبار، پروڈکشن ہاؤس اور جائیداد کے شعبے شامل ہیں۔ ان کی یاد میں بالی ووڈ کے مختلف ستارے اور مداح سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ ان کی فلمی خدمات اور کامیاب کیریئر کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ لیجنڈری بالی ووڈ اداکار 335 کروڑ روپے کی دولت، 100 ایکڑ کا شاندار لانڈاولہ فارم ہاؤس اور لگژری گاڑیوں کے بڑے ذخیرے کے مالک تھے۔ فلم انڈسٹری میں کامیابی کے بعد انہوں نے ریسٹورنٹس اور ہاسپیٹیلیٹی کے کاروبار میں قدم رکھا اور کئی ریستوران قائم کیے۔ وہ ریزورٹ بنانے کے منصوبے پر بھی کام کر رہے تھے۔ دھرمنڈرا نے وجیتا فلمز کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس بنا کر اپنے بیٹوں اور پوتے کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا۔ ان کی زندگی فن، کاروبار اور کامیابیوں کا حسین امتزاج تھی۔