• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی پالیسی میں ٹیکس اور زرمبادلہ اصلاحات کی تجاویز

اسلام آباد (مہتاب حیدر)صنعتی پالیسی میں ٹیکس اور زرمبادلہ اصلاحات کی تجاویز، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منظوری کے بعد ہی ٹیکس تجاویز پر عملدرآمد ممکن ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق انڈسٹریل پالیسی میں بتدریج سپر ٹیکس کے خاتمے، کارپوریٹ انکم ٹیکس کی شرح میں ہر سال 1 فیصد کمی، اور زرِ مبادلہ کی شرح (ایکسچینج ریٹ) میں ضروری ایڈجسٹمنٹس کی اجازت دینے کا تصور کیا گیا ہے۔ تاہم، ٹیکس سے متعلق تجاویز صرف اس کے بعد نافذ کی جائیں گی جب آخری سہولت فراہم کرنے والے ادارے، جسے آئی ایم ایف کہا جاتا ہے، کی منظوری حاصل کر لی جائے گی۔ مصنوعی طور پر ایکسچینج ریٹ کو کنٹرول کرنے کی بجائے، آنے والے مہینوں میں متوقع انڈسٹریل پالیسی حکومت کو یہ تجویز دیتی ہے کہ وہ ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے اشاروں کے مطابق ایڈجسٹ ہونے دے تاکہ لاگت کے نقصانات کو کم کیا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید