• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی والوں نے چھپ کر پورا مقابلہ کیا، طلال چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوںنے چھپ کر پورا مقابلہ کیا، کوئی ایک پولنگ اسٹیشن بتائیں جہاں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہو۔ پروگرام میں صحافی و تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ اور طاہر خان نے بھی گفتگو کی۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ ملک میں عدلیہ کی آزادی، شہری حقوق اور عوام کی سلامتی خطرے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج قومی اسمبلی میں ن لیگ کو چھ مزید نشستیں مل گئیں۔ پی ٹی آئی دھاندلی کا الزامات لگا رہی ہے۔ تاہم پیپلز پارٹی کی 74 نشستوں کے بغیر حکومتی اتحاد میں شامل اراکین کی تعداد 164 ہے اور چھ نشستوں کے بعد ایک سو ستر ہوجاتا ہے نون لیگ ضمنی الیکشن کے نتائج کو بڑی کامیابی تصور کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید