اسلام آباد (فاروق اقدس) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں ہونے والا اسلام اباد میں مجلس شوری کا دو روزہ اجلاس جو اتوار کو شروع ہوا تھا دوسرے روز پیر کو بھی جاری رہا اس دو روزہ اجلاس کا مجموعی دورانیہ کم و بیش 20 گھنٹے کی کاروائی پر محیط تھا لیکن اپنے مقاصد ائندہ کے پروگرام فیصلوں اور مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے اعتبار سے یہ اجلاس بے نتیجہ اور بے ثمر ثابت ہوا جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پہلے سے کیے گئے اعلان کے مطابق پیر کو اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے اجلاس کے فیصلوں سے میڈیا کو اگاہ کرنا تھا لیکن ایسا بھی نہیں ہو سکا اور جے یو ائی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے میڈیا کو پریس بریفنگ ملتوی کرنے کی اطلاع دی ۔