کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مالی خدمات کی فراہمی ،پاکستانی فن ٹیک ’’ابھی‘‘ کا سعودی کمپنی ’’بیت‘‘ سے معاہدہ،سعودی ملازمین کو تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی سہولت ،سعودی ویژن 2030سے ہم آہنگ،پاکستانی فن ٹیک ابھی کا سعودی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ، فن ٹیک سعودی عرب میں مالی خدمات فراہم کرے گا ،تفصیلات کے مطابق فن ٹیک ابھی نے سعودی عرب میں جائیداد کی خرید وفروخت کی کمپنی بیت سے معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ابھی بیت سعودی عرب کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرے گا۔