• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ڈینگی کے مزید 559 کیسز رپورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں ڈینگی کے مزید559کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 50نئے مریض داخل ہوئے جبکہ نجی اسپتالوں میں مزید 33مریض داخل ہوئے، جس کے بعد صوبے میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے۔ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 16 نئے مریض اور حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 22 مریض داخل ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید