سکھوں کی آزادی کےلیے کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں ریفرنڈم میں بھارت کے خلاف خالصتان کے حامی سکھوں کی کثیر تعداد میدان میں آگئی۔
سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ اوٹاوا میں 53 ہزار سکھوں نے خالصتان ریفرنڈم میں حق رائے دہی استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا ریفرنڈم مودی کی گولی اور بم کا جواب ہے، مودی کی غاصبانہ پالیسیوں کی سیاسی موت بیلٹ کے ذریعے ہی ہوگی۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ 1984 کی سکھ نسل کشی کے بعد اب مودی سرکار پنجاب میں معاشی قتل کر رہی ہے۔