• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیاں چھینے میں مبینہ ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل پولیس نے مبینہ طور پر گاڑیاں چھینے میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینی گئی کار برآمد کرلی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نزاد احمد،ریحان رشید الدین اورملزمہ فریدہ اقبال شامل ہیں، گرفتار ملزمہ اپنے کار اسنیچر ساتھیوں کی گاڑی چھین کر فرار ہونے میں سہولت کاری کرتی تھی اور ملزمان کے ساتھ مل کرچھینی گئی گاڑی میں بیٹھ جاتی تھی ، ملزمان کے قبضے سے برآمدہ گاڑی 20 نومبرکوماہم ٹاور، منور چورنگی بلاک 12 گلستانِ جوہر کے قریب سے چھینی گئی تھی جس کا مقدمہ شارعِ فیصل تھانے میں درج ہےگرفتارگروہ گلستانِ جوہر،گلشنِ اقبال اورملحقہ علاقوں میں کاراسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید