کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر گھریلوں پریشانیوں سے تنگ آکر خاتون اور ایک شخص نے مبینہ خود کشی کرلی ، ایک شخص کی لاش ملی ،تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں گھرسے20 سالہ لڑکی انوشہ زوجہ عذرم کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جناح اسپتال منتقل کی گئی، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طورپرواقعہ مبینہ خودکشی معلوم ہو تا ہے ،اہل خانہ سے معلوم ہوا ہےکہ متوفیہ کے گھر والوں کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑے ہوتے تھےجس کے باعث گھریلوں پریشانیوں سے تنگ آکر انوشہ نے گلے پھندا لگا خود کشی کرلی ، ملیر جعفر طیار سوسائٹی اسد کالونی میں گھر سے 30 سالہ سید حیدر حسین زیدی ولد سید وفادار حسین زیدی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ، متوفی کے ورثا نے پولیس کارروائی سے انکار کر دیا ، پولیس مبینہ خودکشی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کررہی ہے ، علاوہ ازیں گارڈن کے علاقےمراد خان چوک سے 40 سال کے شخص کی لاش ملی، فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہوسکی ، پولیس کے مطابق متوفی شخص نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔