• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے حلقوں میں مرحلہ وار رابطہ عوام مہم کیلئے حکمت عملی طے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی تحریک پاکستان کی سیاسی انتخابی کمیٹی کا پہلا رسمی اجلاس چیئرمین کمیٹی اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں علامہ رمضان توقیر،علامہ شیخ مرزا علی،زاہد علی آخونزدادہ،شیخ نثار اتحادی ودیگر نے شرکت کی، اجلاس میں جی بی کے آئندہ انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان کے میدان عمل میں اترنے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور گلگت بلتستان کے حلقوں میں مرحلہ وار رابطہ عوام مہم چلانے کے لیے ابتدائی حکمت عملی طے کی گئی ،اجلاس میں شرکاء کمیٹی کو اسلامی تحریک پاکستان کی سابقہ اور حالیہ عوامی خدمات اور اقدامات کی بھی بریفنگ دی گئی جس کو بہترین قرار دیتے ہوئے متفقہ طور پر سراہا گیا اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان میں شمولیت کے خواہشمند شخصیات کے رابطوں کو بھی مرحلہ وار مکمل کرنے کی منظوری دی گئی اور سیاسی انتخابی کمیٹی نے رابطوں کے لیے پہلے سے موجود رابطہ کمیٹی کو متفقہ طور اختیار دیا کہ وہ سیاسی اور انتخابی امور کی انجام دہی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید