کراچی(محمد ندیم /اسٹاف رپورٹر) پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے مقامی ہوٹل میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ پراسیکیوٹرز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے سمری بنا کربھیج دی ہے جلد منظور ہوجائے گی، مقامی ہوٹل میں کراچی یونائٹیڈ پراسیکیوٹر/لا آفیسرز/ڈسٹرکٹ اٹارنی ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید شمیم احمد ایڈووکیٹ نے پراسیکیوٹرز اورڈسٹرکٹ اٹارنی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔