• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں ڈینگی کی صورتحال بدستور برقرار، مزید 373 کیسز رپورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں ڈینگی کے مزید 373کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ڈینگی کی صورتحال بدستور برقرار ہے، صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 58 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ نجی اسپتالوں میں مزید 41کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 89ہو گئی ہے، کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 28 نئے مریض اور حیدرآباد میں 19مریض داخل ہوئے، رپورٹ کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں 64جبکہ نجی اسپتالوں میں 28مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوئے، سرکاری و نجی لیبارٹریوں میں 3،412 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 373 افراد کے نتائج مثبت آئے، مثبت کیسز میں سب سے زیادہ تعداد کراچی کی لیبارٹریوں میں سامنے آئی جہاں 199کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ حیدرآباد کی لیبارٹریوں میں 174 مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے، ڈی جی ہیلتھ سندھ کے مطابق آج بھی صوبے میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید