کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 7 خیابان اتحاد سگنل کے قریب منگل کی صبح تیز رفتار گاڑی کب ٹکر سے راہ گیرجاں بحق ہو گیا ، متوفی کی عمر55 سال کے قریب ہے،فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہوسکی، کورنگی جام صادق پل کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ، موقع پر موجود افراد نے حادثے کے ذمہ دار کوچ کے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ، عمر 45 سال کے قریب معلوم ہوتی ہے، کوچ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔