کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سانحہ اسلام آباد اور پی ٹی آئی کے تمام شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 26 نومبر کو یوم سیاہ کے دن صوبے بھر میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے باقاعدہ سرکلر اور ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔