• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لہسن کا عرق متعدد بیماریوں کے عمل کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے، سمپوزیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام جاری بین الاقوامی سمپوزیم میں منگل کے روز سائنس دانوں نے لہسن کے طبی فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لہسن کا عرق متعدد بیماریوں کے عمل کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے ، لہسن میں کئی مفید خصوصیات پائی جاتی ہیں اور تحقیق کے مطابق اس میں جگر کو تحفظ دینے والی، سرطان مخالف اور اینٹی آکسیڈنٹ سرگرمیاں موجود ہیں، انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ رسولیاں وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہیں اور جسم کے مختلف حصوں میں مختلف خصوصیات رکھ سکتی ہیں، سمپوزیم میں تقریباً600سائنس دان بشمول42بین الاقوامی ماہرین شریک ہیں، برطانوی پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد نے بتایا کہ ایجڈ گارلک ایکسٹریکٹ کچے لہسن کو20ماہ تک مخصوص طریقے سے رکھنے کے بعد حاصل کیا جاتا ہے جس سے ایک بے بُو، خوش ذائقہ اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور مرکب بنتا ہے،جو مختلف بیماریوں کے عمل کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے، ڈاکٹر اکرام برنی نے کہا کہ رسولیاں ایک جگہ سے دوسری جگہ مختلف ہو سکتی ہیں اور وقت کے ساتھ تبدیل بھی ہوتی ہیں،پروفیسر ڈاکٹر لوسیانا دینی نے بتایا کہ گلائیوبلاسٹوما ملٹی فارم ایک تیزی سے بڑھنے والا سرطان ہے جس کے علاج کے بہت کم مؤثر طریقے موجود ہیں اس لیے یہ انتہائی مشکل بیماری ہے، سمپوزیم کے دوران ایک سائنسی تقریب بعنوان ”یونیسکو چیئرز سمٹ آف سائنٹفک سالیڈیرٹی بارڈرز کے پار سائنسی پل قائم کرنا“بھی منعقد ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید