• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی سیریز، سری لنکا کیلئے نسانکا کی فتح گراننگز، زمبابوے ناکام

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاتھم نسانکا کی برق رفتار اننگز کی بدولت تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے دو لگاتار میچ ہارنے کے بعد زمبابوے کو 9 وکٹ سے شکست دیدی۔ پانچ مسلسل میچ ہارنے کے بعد اس کے حصے میں پہلی جیت آئی۔ نسانکا نے 58 نا قابل شکست رنز 58 گیندوں پر بنائے۔ انہوں نے چار چھکے اور گیارہ چوکے مارے۔ کوشال مینڈس نے 25 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔ دونوں کی دوسرے وکٹ کی پارٹنرشپ میں89 رنز 64 گیندوں پر بنے۔ سکندر رضا کے چار اوورز میں 17 رنز بنے۔ منگل کو پنڈی اسٹیڈیم میں زمبابوے نے 5 وکٹ پر 146 رنز بنائے۔ کپتان سکندر رضا نے29 گیندوں پر 37 رنز ایک چھکا اور پانچ چوکے لگا کر بنائے، ریان برل 26 گیندوں پر ایک چھکا، پانچ چوکے لگاکر 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ رائن بیننٹ نے 26 گیندوں پر 34 رنز ایک چھکا اور چار چوکوں کی مدد سے بنائے۔

اسپورٹس سے مزید