• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی بھی سپر لیگ سے شراکت پر راضی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے لئے مزید دو ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے اگلے دس سالہ معاہدے کی تجدید کردی ہے۔ اس طرح چھ میں پانچ ٹیموں نے پی سی بی کے ساتھ اپنی شراکت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے منگل کو اعلان کیا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی 10 برس کے لیے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی ہے۔ ٹیم اپنے موجودہ مالکان کے ساتھ آئندہ دہائی تک پی ایس ایل کا حصہ رہے گی۔ معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی طے کردہ نئی مارکیٹ ویلیو پر کی گئی۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد نے کھیل میں ہمیشہ اعلی معیار برقرار رکھا۔ معاہدے کی تجدید پی ایس ایل پر بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیرنے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ کی شناخت بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

اسپورٹس سے مزید