کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز 2025 کی افتتاحی و اختتامی تقریبات کی سیکیورٹی پر سندھ حکومت کی اعلی سطح کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ تم مہمان اور کھلاڑی 2 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ جائیں گے، افتتاحی تقریب دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگی، مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہونگے۔