کراچی (اسٹاف رپورٹر) دوحا قطر میں رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستان شاہینز پیر کو وطن واپس پہنچ گئی۔ ذرائع کےمطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے ٹیم کے لیے بڑے نقد انعام کا اعلان متوقع ہے۔