• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی کو ختم کر دیا۔ فیصلہ پی ایس بی کے ثالث سینیٹر پرویز رشید نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ اسپورٹس بورڈ نے اے ایف پی کا پنجاب ایتھلیٹکس الیکشن کالعدم کرنے کا فیصلہ بھی معطل کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے لگائی گئی پابندی قانونی تقاضوں کے خلاف تھی۔ پابندی لگانے سے قبل نہ تو چارج شیٹ جاری کی گئی اور نہ ہی مناسب انکوائری کی گئی، وفاقی حکومت نے بھی معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید