کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ سیڈ مصری کھلاڑی کریم الحمامی ، پاکستان کے نور زمان، حمزہ خان اور ناصر اقبال انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔ کوارٹر فائنلز بدھ کو کھیلے جائیں گے۔