کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنڈی میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں منگل کو زمبابوے اور سری لنکا مدمقابل ہونگے ۔ فائنل میں جانے کیئے سری لنکا کو میچ جیتنا ضروری ہے۔ سری لنکا کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے اس لئے اسے فائنل میں جانے کے لئے اگلے دونوں میچ جیتنا ہوں گے اگر زمبابوے جیت گیا تو سری لنکا کا سفر ختم ہوجائے گا۔ پاکستان ٹیم نے آرام کیا وہ اپنا آخری گروپ میچ جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی ۔پاکستانی ٹیم پہلے ہی ہفتے کے فائنل کے لئے کوالی فائی کر چکی ہے۔