• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی: کراچی بلوز کی 12 سال بعد فائنل میں رسائی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بلوز دفاعی چیمپئن سیالکوٹ کو 3 وکٹ سے ہرا کر 12 سال بعد قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ یہ ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ کی پہلی شکست ہے۔ لاہور وائٹس نے فاٹا کو 33 رنز، ملتان نے ایبٹ آباد کو اننگز اور 201 رنز سے زیر کیا۔ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کراچی بلوز کو سیالکوٹ کیخلاف 212 رنز کا ہدف سات وکٹ پر حاصل کرلیا۔ شان مسعود 86، سعد بیگ نے 68 رنز اسکور کیے۔ سیالکوٹ کی ٹیم دوسری اننگز میں 260 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ کاشف بھٹی 72 رنز دے کر 5 اور میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ پشاور میں لاہور وائٹس دوسری اننگز میں 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آصف آفریدی نے67 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 175 رنز کے تعاقب میں فاٹا محض 141 پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عباس نے31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام آباد میں فیصل آباد کی ٹیم دوسری اننگز میں 185 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد جنید نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ بہاولپور نے 310 رنز کا ہدف کی تلاش میں کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں پر 124 رنز بنالئے تھے۔ اسلام آباد میں پشاور پہلی اننگز میں 231 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پشاور نے فالوآن کے بعد 2 وکٹوں پر 183 رنز بنائے تھے۔ ایبٹ آباد میں ہوم ٹیم ملتان کیخلاف فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں 182 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ علی عثمان نے 4 اور میچ میں 10 وکٹ لیے۔

اسپورٹس سے مزید