لاہور(خبرنگار) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے 48 ویں کانووکیشن میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بہ طور چانسلر شرکت کی۔کانووکیشن میں ممبر سنڈیکیٹ ایم پی اے موتیا مسعود خالد، ایم پی اے سمین تاج، وائس چانسلر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری ، وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی، وائس چانسلر ڈاکٹر فہیم آفتاب، ڈاکٹر عمران دین سمیت گریجویٹ طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی ایک اچھی یونیورسٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں نئے ڈگری پروگرامز شروع کرنا قابل ستائش ہے،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ گریجویٹ طالبات میں سے ہی مریم نواز، بینطیر بھٹو، فاطمہ جناح جیسی لیڈرزپیدا ہوں گی۔گورنر پنجاب نے کانووکیشن میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی بی ایس آنرز اور ایم فل کی پانچ سو سے زائد گریجویٹ میں ڈگریاں تقسیم کیں جبکہ 27 طالبات کوبہترین تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔