• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کمیشن پنجاب کی ماہانہ کھلی کچہری، خصوصی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن مریم نواز کی ہدایت پر "عوامی رابطہ مہم" کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اوورسیز کمیشن پنجاب کی ماہانہ کھلی کچہری لاہور میں منعقد ہوئی۔ کچہری کی صدارت وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک اور کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب ثمن رائے نے کی، جبکہ ڈی جی او پی سی احمر نائیک، ڈائریکٹر ایڈمن عامر احمد خان، ڈائریکٹر پولیس امتیاز احمد اور ڈائریکٹر ریونیو محمد شعیب نسوانہ بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید