لاہور(خبرنگار) پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت سرکاری سکولوں کی پرائیوٹ شعبہ کو منتقلی کے تیسرے مرحلے کا آغاز آئندہ ماہ سے متوقع ہے ۔ اس منصوبے کے تحت صوبے کے 4,500 پرائمری، مڈل اور ہائی سکولز نجی آپریٹرز کو دے دیئے جائیں گےنئے منصوبے کے مطابق پنجاب میں وہ تمام سرکاری سکولز جن میں طلبہ کی تعداد 100 یا اس سے کم ہے، نجی اداروں کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔