کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہونے والی 35ویں نیشنل گیمز کی مشعل کوئٹہ پہنچی ڈائریکٹر جنرل محکمہ کھیل بلوچستان ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی قیادت مشعل کو ریلی کی شکل میں بیوٹمز پہنچایا گیا ریلی میں بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر گل محمد کاکڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو، فوکل پرسن گیمز محیب الرحمٰن، محمد احسن اچکزئی، ناصر پانیزئی، صنوبر خان، حفیظ اللہ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 35ویں نیشنل گیمز کیلئے بلوچستان دستے کی تیاری جاری ہے 450 رکنی کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل دستہ بھرپور تیاری کےساتھ کراچی میں ہونے والی نیشنل گیمز میں شرکت کرے گا بلوچستان کے کھلاڑی قومی سطح پر اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس بار بلوچستان سے کھلاڑی نیشنل گیمز میں زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتنے کی کوشش کریں گےبلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر گل محمد کاکڑ نے کہا کہ اب یہ مشعل لاہور جائے گی۔