کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ کے قومی مقابلے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں دوسرے روز بھی جاری رہے ، دوسرے روز بھی بلوچستان کے باکسرز حاوی رہے اور تمام کٹیگری کے مقابلوں میں بلوچستان کےباکسروں نے دوسرے صوبوں کے باکسرز کو ہرایا ، آج سے سیمی فائنل شروع ہوں گے۔