کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے خاتون کی ملنے والی تشدد زدہ لاش اسکے بیٹے کے حوالے کردی گئی،تفصیلات کے مطابق منگل کو بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک 2 چائنہ پورٹ اتوار بازار کے قریب سے دو روز قبل خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی تھی جسے قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال اور بعد ازاں سردخانے خانے منتقل کیا گیا تھا۔پولیس نے خاتون کے قتل کامقدمہ نامعلوم مسلح ملزمان کےخلاف درج کیا تھا،مقتولہ خاتون کی شناخت 49 سالہ شہنازکے نام سے ہوئی تھی،مقتولہ خاتون بیوہ اور بلدیہ ٹاؤن کی رہائشی تھی،مقتولہ خاتون کا تعلق مسیحی کمیونٹی سےتھا،پولیس کے مطابق خاتون بلدیہ ٹائون مدینہ کالونی سے 22 نومبر کو لاپتا ہوئی تھی اور 24نومبر کو اس کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے بیٹے نے تھانہ مدینہ کالونی میں کی تھی، خاتون کے شوہرکا 2019میں فالج کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔