پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )ایرانی وزیر خارجہ کا فرانس کا دورہ، جوہری تنازعے پر بات چیت، عراقچی کے دورے کا بنیادی مقصد خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کیلئے رابطوں کو مضبوط کرنا ہے، سعودی عرب کے اعلیٰ سفارتی نمائندے بھی فرانس میں اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں،سفارتی حلقے۔ تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری تنازعے اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ سفارتی صورتِ حال کے تناظر میں ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی پیرس کے دورے پر ہیں، جہاں وہ فرانسیسی قیادت سے اہم سفارتی مشاورت کر رہے ہیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی استحکام، اور ایران کے جوہری پروگرام پر امریکہ کے ساتھ تناؤ کے حل سمیت متعدد امور زیرِ غور آ رہے ہیں۔