• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں سابق فلپائنی صدر روڈریگو کی پیرول کی درخواست مسترد

سابق فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹرٹے—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
 سابق فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹرٹے—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

عالمی فوجداری عدالت (انٹرنیشنل کرمنل کورٹ) نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کی پیرول کی درخواست مسترد کر دی۔

روڈریگو ڈوٹرٹے پر منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ان کے وکلاء کی جانب سے تجویز کردہ شرائط پیرول کے تقاضوں پر پوری نہیں اترتیں۔

روڈریگو ڈوٹرٹے کے وکلاء کا مؤقف تھا کہ ان کی خراب صحت کے باعث انہیں مقدمے کی سماعت سے قبل رہا کیا جائے، تاہم عدالت نے اس دلیل کو مسترد کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید