چاغی (اے پی پی) چاغی ضلعی انتظامیہ اور دالبندین رائفل نے گردی جنگل مہاجر کیمپ میں موجود تمام70ہزار افغان مہاجرین کو باقاعدہ رجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیمپ میں موجود گھروں اور دکانوں کو مسمار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔موصولہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کیمپ کے تمام افغان مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیجا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام 70ہزار مہاجرین واپس روانہ کر دیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 26نومبر 2025 سے کیمپ میں کارروائیاں شروع کی گئی تھیں اور یہ تمام اقدامات ریاستی پالیسی کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔ کیمپ خالی ہونے کے بعد وہاں موجود غیر قانونی ڈھانچوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔