ککراچی( سید محمد عسکری) خیبر میڈیکل کالج پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاالحق نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا ہے اس موقع پر باقاعدہ تقریب ہوئی جس میں ان کی جوائننگ کا کیک بھی کاٹا گیا قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ سہیل آفریدی نے ڈاکٹر ضیاالحق کو خیبر میڈیکل کالج پشاور کے وائس چانسلر کے عہدہ سے ریلف کردیا تھا تاکہ وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال سکیں۔ ڈاکٹر ضیاالحق نے قائم مقام ای ڈی مظہر سعید کی جگہ مستقل ای ڈی کا عہدہ سنبھالا ہے مظہر سعید اپنی عمر 60 برس ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے ہیں۔