• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سندھ کی مجبوری‘ جنوبی صوبہ ضروری‘ کراچی کو برباد کرنے والوں کا حساب قریب‘ ایم کیو ایم جلسے کی جھلکیاں

کراچی ( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ اہتمام اتوار کی شب گولڈن گراؤنڈکھوکھرا پار سے متصل روڈ پر منعقد جلسہ منعقد کیا گیا‘بڑی تعداد میں مرد ،خواتین،بچے اور نوجوانوں کی موجودگی نے سرد موسم میں ماحول کوگرما دیا،شرکاء ترانوں اور ملی نغموں پر جھومتے رہے،بعض خواتین اور نوجوانوں نے پوسٹر اٹھا رکھا تھا جس پر پاکستان بنایا تھا صوبہ بھی بنائیں گے کا نعرہ دج تھا،شرکاء نعرے لگارہے تھے شہری سندھ کی مجبوری ہے، جنوبی صوبہ ضروری ہے، جلسہ گاہ میں بعض شرکاء نے بینرز اٹھا رکھا تھا جس پر کراچی کو برباد کرنے والوں کے حساب کا وقت قریب ہے، بدترین حکمرانی کا عنقریب خاتمہ ہوگا،کے نعرے درج تھے۔جلسہ عام کیلئے 20 فٹ چوڑا اور 60 فٹ لمبا خصوصی اسٹیج تیار کیا گیا۔ قومی پرچم لہرائے گئے اور پاکستان، پاک افواج اور ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔شرکا ء نے مودی کا جویار ہے،غدار ہے غدار ہے،مرکزی رہنما جب گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچے تو شرکاء نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔

ملک بھر سے سے مزید